*نرمل کی قریشی برادری کو بلدیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا، کوئی سیاسی لیڈر اور صحافی آواز اٹھانے والا نہیں : مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی*
Dabang Sahafat••2 ویوز•2 منٹ پڑھیں
*نرمل کی قریشی برادری کو بلدیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا، کوئی سیاسی لیڈر اور صحافی آواز اٹھانے والا نہیں : مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی*
*نرمل کی قریشی برادری کو بلدیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا، کوئی سیاسی لیڈر اور صحافی آواز اٹھانے والا نہیں : مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی*
مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نرمل اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ نرمل شہر میں سلاٹر ہاؤس کو لیکر قریشی برادری کو بلدیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا درپیش ہے، کمشنر بلدیہ کے، متبادل سلاٹر ہاؤس کے انتظام کے بغیر اچانک قریشیوں کو گوشت نہ کاٹنے کا آرڈر ملنے پر برہم قریشی برادری گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے کے طور پر گوشت کی دوکانیں بند کیے ہوئے ہیں، لیکن انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ کسی سیاسی لیڈر نے اب تک قریشیوں کے حق کی آواز نہیں اٹھائی، الیکشن کے موقع پر بڑی بڑی باتیں کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں؟ ذرّے کو آفتاب بناکر پیش کرنے والے ہمارے کمیونٹی کے صحافی حضرات کی زبان وقلم گُنگ کیوں ہے؟ کیا قریشی حضرات کا بند کاروبار اور ان کا معاشی نقصان معاشرے کے ایک طبقے کا نقصان نہیں ہے؟ اس لیے میری تمام سیاسی جماعتیں کے مسلم لیڈران اور تمام صحافیوں سے اپیل ہے کہ قریشیوں کے حق میں متحدہ مضبوط آواز بلند کریں تاکہ ان کا مسئلہ حل ہوسکے۔