جمعہ، 21 اگست، 2026
Englishहिन्दीTeluguUrdu
دبنگ صحافت
دبنگ صحافت
ہومای پیپرویڈیوزقومیحیدرآبادصحتتعلیمٹیکنالوجیکھیلعدیل آباد
اہمقومیحیدرآبادصحتتعلیمٹیکنالوجیکھیلعدیل آباد

دبنگ صحافت

سچ کی آواز، بے باک انداز۔

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • English
  • हिन्दी (Hindi)
  • తెలుగు (Telugu)
  • اردو (Urdu)

ہمیں فالو کریں

Email: dabangsahafat@gmail.com

Phone: 9948740786

© 2026 Dabang Sahafat. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وفد کی نرمل آمد
  1. ہوم
  2. حیدرآباد
حیدرآباد

مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وفد کی نرمل آمد

Dabang Sahafat•21 اگست، 2026 کو 03:55 PM•15 ویوز•2 منٹ پڑھیں

11 سال سے بند پڑے اسٹڈی سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے مطالبہ پر غور دفتر الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی پر وفد کا والہانہ استقبال اور تہنیت

نرمل:19/ اگست( دبنگ نیوز بیورو ) مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدراباد سے مظہر قادری ریجنل ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیم کی قیادت میں ایک وفد مستقرنرمل پہنچا جہاں مختلف سوسائٹی اور ذمہ داروں سے ملاقات کی اسی سلسلے میں وفد نے نرمل شہر میں 11 سال سے بند پڑے اسٹڈی سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے مطالبہ پر غور وہ خوص کیا اور شہریان سے مشورے طلب کیے اس کے بعد محلہ مغل پورہ میں موجود دفتر الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی پہنچا جہاں
دفتر الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی نرمل میں اس وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وفد کو تہنیت پیش کی اس استقبالیہ میں محمد افتخار الدین انصاری معتمد الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی، واجد احمد خان سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ نرمل ڈاکٹر رضوان متین کے علاوہ دیگر ذمہ دار شامل ہیں. اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داروں کو وفد نے بتایا کہ شہر نرمل میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسٹڈی سینٹر کا تقریبا 11 سالوں سے بند رہنا بڑی فکر کی بات ہے اس کے دوبارہ احیا کے سلسلے میں ڈھیر ساری نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں اور اس پر جلد از جلد غور کرتے ہوئے منظوری عمل میں لائی جائے گی. واجد احمد خان نے وفد کو بتایا کہ نرمل ضلع مستقر پر یونیورسٹی کے اسٹڈی سینٹر کا نہ ہونا تعجب خیز ہے. آخر میں محمد افتخار الدین انصاری معتمد سوسائٹی نے وفد کے تمام افراد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں شال پیش کی. افتخار الدین انصاری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ متحدہ ضلع عادل اباد میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تین سینٹرز ہیں ایک عادل اباد دوسرا کاغذ نگر تیسرا بھینسہ جہاں طلبہ وہ طالبات فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اعلی ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے سے ان سینٹرس میں داخلہ لینے کی اپیل کی.
شیئر کریں:

More from حیدرآباد

میلادالنبی ﷺ برقی قمقموں کی روشنی نہیں، دلوں کے چراغ روشن کرنے کا نام ہے
حیدرآباد

میلادالنبی ﷺ برقی قمقموں کی روشنی نہیں، دلوں کے چراغ روشن کرنے کا نام ہے

21 اگست، 2026