اردو سے تعلیم حاصل کرکے پہلے ڈاکٹر، پھر ایکسائز افسر اور اب ڈی ایس پی! کوکن کی بیٹی حنا قاسم نے کامیابی کی نئی مثال قائم کردی
Dabang Sahafat••16 ویوز•1 منٹ پڑھیں
اردو سے تعلیم حاصل کرکے پہلے ڈاکٹر، پھر ایکسائز افسر اور اب ڈی ایس پی! کوکن کی بیٹی حنا قاسم نے کامیابی کی نئی مثال قائم کردی
مہاراشٹر کے کوکن کے ایک چھوٹے سے گاؤں سائی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر حنا قاسم پھول پنکر نے اپنی محنت اور مستقل مزاجی سے کامیابی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
حنا قاسم نے اردو میڈیم سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر کی تعلیم مکمل کی، پھر سرکاری ملازمت حاصل کرکے تقریباً 7 سال تک ایکسائز محکمہ میں انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اب مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس/اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جیسے باوقار عہدے کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔
ان کی کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ ڈاکٹر حنا قاسم کا سفر خاص طور پر مسلم طالبات کے لیے محنت، خود اعتمادی اور بڑے خواب دیکھنے کا پیغام ہے۔