عاصم وقار نے دعویٰ کیا کہ یہ مسجد راجہ بھارمل نے اپنے داماد مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے احترام میں بنوائی تھی
Dabang Sahafat••39 ویوز•1 منٹ پڑھیں
دبنگ نیوز بیورو
عاصم وقار نے دعویٰ کیا کہ یہ مسجد راجہ بھارمل نے اپنے داماد مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے احترام میں بنوائی تھی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی ترجمان سید عاصم وقار نے سوشل میڈیا پر راجستھان کے جے پور میں واقع آمیر قلعے کی تاریخی ’اکبری مسجد‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی ہے۔
عاصم وقار نے دعویٰ کیا کہ یہ مسجد راجہ بھارمل نے اپنے داماد مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے احترام میں بنوائی تھی، تاکہ اکبر اپنے آمیر کے قیام کے دوران یہاں نماز ادا کرسکیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
’’یہ ہے آمیر قلعے میں راجہ بھارمل کی بنوائی ہوئی اکبری مسجد۔۔۔
سنہ 1569ء میں راجہ بھارمل نے اپنے داماد اور راجہ مان سنگھ نے اپنے بہنوئی، ہندوستان کے بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے احترام میں یہ مسجد بنوائی تھی، تاکہ ان کے داماد بادشاہ اکبر عامر میں قیام کے دوران نماز ادا کرسکیں۔
ویسے تو اس کی تاریخ بہت بڑی ہے، لیکن اتنا ہی کافی ہے کہ بہت سے لوگوں کو پسینہ آجائے گا۔
جب میں جے پور گیا تو میں نے اس تاریخ کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔‘‘